آرمی چیف کا نوازشریف کو فون، بیگم کلثوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے فوٹو: فائل

نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے جس کے علاج کی غرض سے وہ لندن میں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق  بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور ان کا علاج جلد شروع کیا جائے گا اور وہ جلد صحت یاب بھی ہو جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔