نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
 بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ فوٹو: فائل

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

 چئیرمین نیپرا طارق ستوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں جولائی کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 70 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو  اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔