- گودام پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے کا بالوں میں لگانے والا زائد المیعاد رنگ برآمد
- پی ڈی ایم کی چھتری تلے
- رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا
- پہلا ٹیسٹ؛ عابد علی کو نئے پارٹنر کا ساتھ میسر ہوگا
- ٹی 20 اسپیشلسٹ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت
- پاکستان کے ذمے واجب الادا 1ارب ڈالر کا اماراتی قرضہ موخر ہونیکا امکان
- الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج، بلاول کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- انجینئر بننے کی خواہش دل میں لیے طالبعلم غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا
- عمر ایوب نے کہا تھا کہ 2020 تک گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا، شہباز رانا
- گلوبل فنڈ کا انڈس اسپتال پر42 لاکھ ڈالرکی دھوکہ دہی کا الزام
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد
- میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرنز پر ہی لینے کا فیصلہ
- چنگان نے نئی اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا
- موسم گرما میں گیس فراہمی، صنعتی شعبے نے حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کر دیا
- افواہوں پر کان نہ دھریں، کورونا ویکسین سے نقصان نہیں ہوگا، ایکسپریس فورم
- علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں، رومانین ہائی کمشنر
- پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے 500 اسکیموں پر کام مکمل کرلیا
- 2020؛ ٹیلی کام سیکٹر نے 278 ارب خزانے میں جمع کرائے، پی ٹی اے
- مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق
- یوٹیوب نے ویڈیوز اور ای کامرس کے دواہم فیچرز پیش کردیئے
کاجول اورکرن کی دوبارہ دوستی پر اجے دیوگن آگ بگولہ

کاجول اور کرن جوہر نے تمام اختلافات بھلا کر ایک بار پھر دوستی کرلی؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ میں ایک بار پھر اداکارہ کاجول اور کرن جوہر کی دوستی کے چرچے جاری ہیں دونوں نےاپنےدرمیان تمام اختالافات بھلا کر ایک بار پھر دوستی کرلی ہے تاہم اس خبر سے کاجول کے شوہر اجے دیوگن خاص خوش نہیں ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کاجول اور ہدایت کار کرن جوہرکی 25 سالہ پرانی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں تاہم اس دوستی کو گزشتہ سال اس وقت نظر لگی جب کرن نے اپنی کتاب لانچنگ تقریب کے دوران کاجول پر الزام لگایا کہ کاجول نے ان پر رشوت لینے کا الزام لگایا ہے، دراصل گزشتہ سال کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ کی ایک ساتھ ریلیز کے موقعے پردونوں دوستوں کے تعلقات خراب ہوگئے تھےدونوں گزشتہ 25 سالوں سے ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں لہٰذا اس خبر نے پورے بھارتی میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، تاہم اب دونوں نے اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک بارپھر دوستی کا رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کاجول کے شوہر اجے دیوگن اس دوستی سے خوش نہیں ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول اور کرن جوہر کے درمیان صلح ہوگئی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران جب اجے دیوگن سے کاجول اور کرن کی دوبارہ دوستی سے متعلق پوچھا گیا تو وہ جواب دینے کے بجائے الٹا میڈیا پر بھڑک گئے اور نہایت غصے میں کہا کہ میں میڈیا یا عوامی مقامات پر اپنے نجی معاملات کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا، یہ میرا انتہائی نجی معاملہ ہے اسلیے آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ مجھ سے اس بارے میں کوئی بھی سوال کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی
اجے دیوگن کا یہ روپ دیکھ کر میڈیا سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہکا بکا رہ گئے ، جب کہ اجے کی باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کاجول اور کرن جوہر کی دوبارہ دوستی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن ان دنوں اپنی فلم ’’بادشاہو‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں یہ تقریب بھی تشہیری مہم کا حصہ تھی جس میں اجے دیوگن اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور تقریب کا مزہ کرکرا کردیا، فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز، ایشا گپتا اور ودیوت جاموال مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔