منتخب وزیراعظم کو سزامل سکتی ہے تو آئین توڑنے والے کو کیوں نہیں، احسن اقبال

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
ملک میں قانون کی حکمرانی سب کے لیے برابر ہے جن پر مقدمات ہیں ان کو سامنا کرناہوگا، وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

ملک میں قانون کی حکمرانی سب کے لیے برابر ہے جن پر مقدمات ہیں ان کو سامنا کرناہوگا، وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی سب کے لیے برابر ہے جب منتخب وزیراعظم کو سزامل سکتی ہے تو آئین توڑنے والے کو کیوں نہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان پر امن ملک ہے اور دنیا میں بھی امن دیکھنا چاہتا ہے، ہم قائد اعظم کے پاکستان کو بنانے کی لیے کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ہمیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ خطے میں بھی امن چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو سزامل سکتی ہے تو آئین توڑنے والے کو کیوں نہیں ملک میں قانون کی حکمرانی سب کے لیے برابر ہے لہذا جن پر مقدمات ہیں ان کو سامنا کرناہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔