- مجھ پر کرپشن ثابت کرکے مجھے گولیاں مار دی جائیں، وزیردفاع پرویزخٹک
- آزادی کا مطلب جنگ ہے، چین نے تائیوان کو خبردار کردیا
- سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے فواد عالم کے حق میں آواز بلند کردی
- افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو حکومتی عہدیدار ہلاک
- لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل
- اسلام آباد؛ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں... پورے 6 ستاروں والا نظامِ شمسی!
- مالدار لیکن بے رحم امریکیوں نے عالمی وبا میں بھی مزید 1,100 ارب ڈالر کمالئے
- یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
- الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے
- دماغ میں روشنی پہنچا کرعلاج کرنے والا وائرلیس پیوند
- مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان
- بختاور بھٹو زرداری کو مہندی لگانے والی خاتون کون ہیں؟
- فضل الرحمان فارن فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم
- برطانیہ میں معجزاتی بچے کی پیدائش
- وزیراعظم عمران خان کا "کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں تمام گھوسٹ اسکولوں کوختم کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار
- برطانیہ میں کورونا ویکسین پلانٹ میں مشکوک پیکٹ کی موجودگی سے کھلبلی
کراچی میں بلدیہ عظمیٰ اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ صفائی مہم کا اعلان

کراچی تباہ ہوچکا کوئی چیز درست نہیں، میئر کراچی وسیم اختر ۔ فوٹو: پی پی آئی
کراچی: بلدیہ عظمیٰ اور بحریہ ٹاؤن نے شہر میں مشترکہ صفائی مہم کا اعلان کردیا۔
کراچی میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض اورمیئر وسیم اخترکے درمیان کلین کراچی معاہدے پردستخط ہوئے۔ اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ کراچی دنیا کا دوسرا یا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے لیکن یہاں سب کچھ تباہ ہوچکا ہے، کوئی چیز درست نہیں، سیوریج سسٹم خراب ہے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، جب کہ کے ایم سی کے پاس نا تو وسائل ہیں اور نہ پیسے، جن کو لوگ چندہ دیتے ہیں وہ کے ایم سی کو فنڈز دے رہے ہیں، سندھ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے، ہم مل جل کر کام کرتے ہیں۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں روزانہ 13ہزار ٹن کچرا پیدا ہورہا ہے، آج ہم ملک ریاض کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے جا رہے ہیں، آج کے دن کو خوش آئند سمجھتاہوں۔ بحریہ ٹاؤن کے رضاکار کے ایم سی کے عملے کے ساتھ مل کر شہر سے کچرا اٹھائیں گے، ابتدائی طور پر اس کا آغاز ضلع وسطی سے ہوگا جس کے بعد اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔
بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سرکاری اسپتال کا انتظام سنبھالنے سے متعلق میئر کا کہنا تھا کراچی کے 13 اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہے، جلد فیصلہ کرلیں گے کہ کون سا اسپتال ان کے حوالے کیا جائے۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ ہمارے رضا کار روزانہ 12 ہزار ٹن کچرا صاف کریں گے اور بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 10 ارب روپے تک کی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی پر احسان نہیں کر رہے،اللہ نے جو ہمیں دیا،اللہ کی امانت ہے عوام کی امانت ہے جسے شہر میں لگانے جا رہے ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ میئر کراچی جو کام کہتے ہیں ان کے ساتھ کریں، بحریہ ٹاون کلین کراچی چیلنج کو پورا کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے مارچ میں بھی بحریہ ٹاون نے ضلع وسطی میں 18 روزہ صفائی مہم چلائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔