بھارتی ہائی کمیشن کا 2 پاکستانی امپائرز کو ویزہ دینے سے انکار

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2013
بھارتی ہائی کمیشن نے بار بار رابطوں کے باوجود پاکستانی ایمپائروں کو ویزے جاری نہیں کئے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ہائی کمیشن نے بار بار رابطوں کے باوجود پاکستانی ایمپائروں کو ویزے جاری نہیں کئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن نے 2 پاکستانی ہاکی امپائرز کو ویزہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ ہاکی لیگ راؤنڈ ٹو کے مقابلوں کے لئے کسی اور ملک کے امپائرز دہلی بھجوانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ورلڈ ہاکی لیگ راؤنڈ ٹو کے مقابلے 18 فروری سے دہلی میں شروع ہورہے ہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے میچز سپروائز کرنے کے لئے پاکستانی امپائرحیدر رسول کی تقرری کی تھی جبکہ فیض محمد فیضی کو امپائر مینجر مقررکیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ہاکی امپائرز کی ہفتے کو دہلی روانگی طے تھی لیکن بھارتی ہائی کمیشن نے بار بار رابطوں کے باوجود انہیں  ویزے جاری نہیں کئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔