- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
جے آئی ٹی ارکان پر کسی اور کا کنٹرول تھا، خواجہ سعد رفیق
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا دعویٰ ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو کنٹرول کوئی اور کررہا تھا۔
لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ یہ سوال کرتے رہیں گے کہ آخر تمام امتیازی فیصلے صرف نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے کیوں ہوتے ہیں۔ یہ تاثردیاجا رہا ہے کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو رہا،ایک غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء تھے لیکن کنٹرول کسی اور کا تھا۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار تبدیل کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ نوازشریف کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان چند دن میں کیا جائے گا، ہمیں ملک کو تقسیم کرنےسےبچنا چاہئے، مخالفین نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کاایک بھی ثبوت نہیں پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ واجد ضیاء نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی کسی میاں بیوی کےجھگڑے کی تحقیق نہیں کی، اس مقدمے کے لیے ایک الگ سے مانٹیرنگ جج قائم کیا گیاہے،جس کا نتیجہ پہلے ہی آگیا ہواس انویسٹی گیشن میں پیش ہونے سے کچھ حاصل نہیں ہے،ایسی انکوائری جس کا ابھی آغاز ہونا ہے اس کے نتیجے کا اعلان پہلے ہی ہوچکاہے۔نوازشریف کو آئینی یا بنیادی حقوق نہ دینا ایک فرد کو نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کو حق دینے سے انکار ہے۔
اس موقع پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ نیب کے نوٹس پر کوئی جواب نہ دیا گیا ہو، نیب نے جب کبھی نوٹس بھیجا ہے اس کا تحریری جواب جاتا رہا ہے، ادارے کو حکم دیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، نظرثانی کی اپیل عدالت عظمیٰ میں دائرکی جاچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔