فٹنس ٹیسٹ میں نوجوان کرکٹرز سب سے آگے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 23 اگست 2017
فٹنس ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی نوجوان پلیئرز نے اپنی سپر فٹنس کو ثابت کیا ۔ فوٹو : پی سی بی

فٹنس ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی نوجوان پلیئرز نے اپنی سپر فٹنس کو ثابت کیا ۔ فوٹو : پی سی بی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز یویو ٹیسٹ میں نوجوان پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ آج دوسرے روز بھی نوجوان پلیئرز نے اپنی سپر فٹنس کو ثابت کیا۔

کھلاڑیوں کو 9 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑنے کا ٹاسک دیا گیا جس میں شان مسعود نے سب سے کم وقت 7.19 منٹ میں ٹارگٹ تک پہنچے۔ محمد رضوان اور فخر زمان نے 7.24 منٹ میں فنش لائن کراس کی جب کہ محمد حفیظ، احمد شہزاد، اسد شفیق، محمد اصغر اور جنید بھی وقت سے پہلے منزل پر پہنچے۔

کپتان سرفراز احمد، اظہر علی اور شاداب خان کے نتائج بھی بہتر رہے، بالخصوص تمام ایمرجنگ پلیئرز نے رننگ ٹیسٹ میں پھرتیاں دکھاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ عماد وسیم، یاسر شاہ اور رومان رئیس رننگ ٹیسٹ کے دوران مشکلات کا شکار نظر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔