چند روپوں سے کریئر کا آغاز کرنیوالے مشہور بھارتی اداکار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
کم معاوضوں سے کرئیر کا آغاز کرنے والے یہ اسٹارز آج لاکھوں روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کم معاوضوں سے کرئیر کا آغاز کرنے والے یہ اسٹارز آج لاکھوں روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی:بھارت کی شوبز انڈسٹری میں کئی ایسے معروف اداکار و اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز بہت ہی کم معاوضے سے کیا لیکن آج مشہور ہونے کے بعد ایک دن کے لاکھوں روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کسی بھی لحاظ سے بالی ووڈ سے کم نہیں، بھارت میں جتنا بالی ووڈ کو دیکھا جاتا ہے اس سے کہیں زیادہ ٹی وی سیریلز کو پسند کیا جاتا ہے لیکن ان ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والے بہت سے ستاروں کی پہلی آمدنی جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

دیویانکا  تریپاٹھی

بھارتی ٹی وی کی خوبرو اداکارہ دیویانکا تریپاٹھی نے بھوپال میں ایک شو میں میزبان کے طورپر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جس کا معاوضہ انہیں 250 روپے ملا تھا۔ تریپاٹھی نے بتایا کہ جب انہیں 250 روپے کا چیک دیا گیا تو انہوں نے اسے کیش نہیں کرایا کیوں کہ وہ ان کے لئے بہت اہمیت رکھتا تھا۔ اداکارہ اس وقت بھارتی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’’یہ ہے محبتیں‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس سے انہیں کافی شہرت ملی ہے۔

ٹینا دتا

ٹینا دتا نے ساڑھے 4 سال کی عمر میں تھیٹر سے کریئر کی شروعات کی تھی جس کے ان کو500 روپے ملے تھے۔ ٹینا کا کہنا ہے کہ ان پیسوں سے انہوں نے گھر والوں کیلئے میٹھائی خریدی تھی اور غریبوں کی راہ میں بھی خرچ کیا تھا۔

رشمی ڈیسائی

بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ رشمی ڈیسائی نے اپنے کریئر کا آغاز ایک کمپنی کے فوٹو شوٹ سے کیا جس کے ان کو 1000 روپے ملے تھے۔ رشمی کا کہنا ہے کہ میں نے فوٹو شوٹ سے ملنے والے پیسوں سے اپنی ماں کیلئے ایک ساڑھی خریدی تھی۔

ویوان دسینا

ویوان دسینا نے ایک فیشن شو میں ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کیا جس سے انہیں 3400 کا معاوضہ ملا تھا۔ انہوں کہا کہ جب مجھے پہلا معاوضہ ملا تب میں بہت خوش تھا اور ساری رقم اپنی والدہ کو دے دی تھی۔

کرن پٹیل

بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار کرن پٹیل نے اپنے کرئیر کا آغاز ایک ٹی وی اشتہار سے کیا تھا جس کے انہیں 6000 روپے ملے تھے۔ کرن پٹیل کا کہنا ہے کہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے کیا کیا تھا لیکن وہ میرے لئے بہت کچھ تھی۔

حنا خان

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان دوسروں کے مقابلے میں خوش قسمت ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ٹی وی ڈرامے ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ سے کیا جو کافی مقبول ہے جب کہ انہیں اس ڈرامے کے 45 ہزار روپے ملے تھے۔ حنا خان کا کہنا ہے کہ جب مجھے میرا پہلا چیک ملا تھا اس پر میں بہت خوش تھی اور ان پیسوں سے اپنے والدین کیلئے موبائل فون لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔