ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر سرفراز احمد بھی نہال

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 23 اگست 2017
 فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہوگا، سرفراز احمد ۔ فوٹو:فائل

فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہوگا، سرفراز احمد ۔ فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونا بڑی خوش آئند بات ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونا بڑی خوش آئند بات ہو گی جب کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا اور پھر ویسٹ انڈیز کے آنے سے دیگر ٹیموں کا اعتماد بھی بحال ہو گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہوگا اس لئے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر آئندہ چیلنجز کیلیے تیار کر رہے ہیں جب کہ کاﺅنٹی کرکٹ کا پہلا تجربہ کامیاب رہا اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جو مستقبل میں بہت کام آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔