تین پاکستانی خواتین نے 5500 میٹر بلند کوکسل چوٹی سر کرلی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
ٹیم نے 5500میٹر بلند چوٹی کو کامیابی سے سر کیا اور وہاں قومی پرچم لہرانے کے علاوہ قومی ترانہ بھی پڑھا۔ فوٹو: ٹویٹر

ٹیم نے 5500میٹر بلند چوٹی کو کامیابی سے سر کیا اور وہاں قومی پرچم لہرانے کے علاوہ قومی ترانہ بھی پڑھا۔ فوٹو: ٹویٹر

 لاہور: تین پاکستانی خواتین نے 5500 میٹر بلند کوکسل چوٹی کو سر کرلیا۔

سمانہ رحیم، سلطانہ امیر الدین اور دبئی میں مقیم کومل عزیز پر مشتمل  خواتین کے پہلے دستے نے خنجراب ریجن میں 7284 میٹر بلند پاسو کی چوٹی سر کرنے کی مہم شروع کی تاہم خراب موسم کی وجہ سے 4900میٹر سے واپس آنا پڑا۔ جس کے بعد منصوبہ تبدیل کرتے ہوئے کوہ بروبار کی 6008 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کا منصوبہ بھی خراب موسم کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔

دو مرتبہ موسم آڑے آنے کے باوجود ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور خنجراب میں کوکسل سر کی چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا گاڑنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 5500میٹر بلند چوٹی کو کامیابی سے سر کیا اور وہاں قومی پرچم لہرانے کے علاوہ قومی ترانہ بھی پڑھا۔ خواتین کی ٹیم مستقبل میں بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کیلیے پرعزم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔