سونے کی تولہ قیمت 100روپے بڑھ کر51 ہزار ہوگئی

بزنس رپورٹر  جمعرات 24 اگست 2017
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے 1288 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور85 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان ،فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار 714 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔