پابندی کیخلاف آخری اپیل مسترد کیے جانے پرکرسٹیانو رونالڈو شدید برہم

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

میڈرڈ: پانچ میچز کی پابندی کیخلاف آخری اپیل مسترد کیے جانے پر رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے شدید برہمی کااظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ناقابل فہم ہے، واضح رہے کہ اسپین کے ایڈمنسٹریٹو اسپورٹس کورٹ ( ٹی اے ڈی ) نے اس حوالے سے اسٹار پلیئر کی حالیہ اپیل مسترد کردی تھی، انھیں یہ سزا گزشتہ دنوں اسپینش سپر کپ میں بارسلونا کیخلاف میچ میں گول کرنے پر نامناسب انداز میں جشن منانے اور پھر دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر میدان بدر ہونے سے قبل ریفری کو دھکا دینے پر ملی تھی۔

اپیل مسترد ہونے پر رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’ یہ ایک اور ناقابل فہم فیصلہ ہے ‘‘۔ واضح رہے کہ ان کے پرستاروں کی تعداد 57 ملین ہے، رونالڈو نے لکھا کہ ناانصافی مجھے گرانہیں سکتی بلکہ میں بھرپورانداز میں واپس آؤں گا، میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنھوں نے اس پر میری تائید کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔