ڈھاکاکاگرم موسم کینگروزکے پسینے چھڑانے لگا،میسکویل کوہیٹ اسٹروک

اے ایف پی  جمعرات 24 اگست 2017

ڈھاکا:  ڈھاکا کا گرم موسم مہمان آسٹریلوی کھلاڑیوں کے پسینے چھڑانے لگا۔

آل رائونڈر گلین میکسویل نے انکشاف کیا کہ انھیں یہاں پر آمد کے ساتھ ہی ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ گرمی کے اس جھٹکے سے فوری طور پر سنبھل گئے، انھوں نے کہاکہ پہلے ہی روز مجھے ہیٹ اسٹروک کو جھیلنا پڑا جوکسی بھی صورت ٹور کا اچھا آغاز نہیں ہے، میں نے جسم پر برف ملی، نہایا اور بہت زیادہ جوسز وغیرہ پیے تو اوسان بحال ہوئے،اب میں پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اترنے کو مکمل طور پر تیار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔