این اے 120 ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017

انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی: فوٹو: فائل

انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہورکے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہورکے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ کرفوج تعینات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔