- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
جیکو لین فرنینڈس اردوسیکھنے کی خواہشمند

جیکولین فرنینڈس اردو زبان سیکھنے کیلئے کتابیں پڑھتی ہیں؛فوٹوفائل
ممبئی: سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس نے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دل سے اردو زبان سیکھنا چاہتی ہیں۔
2009 میں فلم الہ دین سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پہلی فلم توخاص کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن جیکولین اپنی خوبصورتی کے باعث پروڈیوسرزکی نظروں میں آگئیں، بعد ازاں انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں حقیقی شہرت 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ’کک‘ سے ملی تاہم اب انہوں نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جیکولین فرنینڈس سیلاب زدگان کے لیے دس ہزار گھر بنائیں گی
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جیکولین نے اردو زبان سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اردو بہت خوبصورت زبان ہے، اکثر میں اردو زبان کے کچھ الفاظ دیکھتی ہوں اور جو مجھے اچھے لگتے ہیں اورانہیں اپنے پاس لکھ لیتی ہوں اور انہیں یاد کرکے بولنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اردو زبان سیکھنے کیلئے وہ اردو کتابیں پڑھتی ہیں، یہ کوئی بھی زبان سیکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انٹرویو کے دوران جیکولین نے اپنے مشاغل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فارغ وقت میں وہ گھڑ سواری، پیانو بجانا، کھانابنانا اور کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں اور آج کل وہ اردو کتابیں پڑھ رہی ہیں تاکہ اردو زبان جلد سے جلد سیکھ جائیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جیکولین فرنینڈس کی بحرین کے شہزادے سے قربتیں پھر بڑھنے لگیں
واضح رہے کہ جب اداکارہ جیکولین سلمان خان کے ساتھ فلم ’کک‘ کی شوٹنگ کررہی تھیں تواس وقت سلمان نے بورڈ کے کوچ کوجیکولین کو اردو سیکھانے کا ذمہ بھی دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔