- پاکستان نے جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی
- راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق
- زمین جیسا پتھریلا سیارہ... جو سورج سے بھی 5 ارب سال پرانا ہے!
- بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی
- پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
- بھارت میں کورونا ویکسین سے ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی، 51 کی حالت غیر
- نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
- بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی
- امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش
- ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ
- صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
- ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل
- قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم
- مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
- 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- 14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ، 50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا
- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
ٹرمپ امریکیوں میں تقسیم اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں، سروے

سروے کی روشنی میں امریکی صدر ٹرمپ کا کردار ایک متعصب سفید فام کے طور پر سامنے آیا ہے۔ (فوٹو: فائل)
واشنگٹن: امریکا کی کوینی پیاک یونیورسٹی کے تحت کیے گئے سروے میں ایک سوالنامے کے جواب دینے والے 62 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی قوم کو تقسیم کررہے ہیں جبکہ 31 فیصد رائے دہندگان کا خیال اس کے برعکس تھا۔
سروے میں لوگوں سے یہ پوچھا گیا تھا کہ وہ شارلٹس ویل کے حالیہ واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ اس سوال کا جواب دینے والوں کی تقریباً دو تہائی اکثریت نے کہا کہ ٹرمپ امریکیوں کو آپس میں متحد کرنے کے بجائے انہیں تقسیم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ماہ امریکی ریاست ریاست ورجینیا کے علاقے شارلٹس ویل میں سفید فام نسل پرت گروپ کے حامیوں اور مخالفین میں خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ان واقعات میں ایک عورت اس وقت ہلاک ہوگئی تھی جب ایک نسل پرست شخص نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر یکے بعد دیگر مختلف و متضاد بیانات دیئے اور کم و بیش ہر روز اپنا مؤقف تبدیل کیا جس پر انہیں امریکی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ان پرتشدد واقعات میں دونوں فریق ہی قصور وار ہیں۔
سروے میں پوچھے گئے دیگر سوالوں کے جوابات سے معلوم ہوا کہ 59 فیصد امریکیوں کے نزدیک صدر ٹرمپ کے طرزِ عمل اور بیانات نے سفید فام نسل پرستوں اور ان کے حامیوں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ صرف 3 فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ صدر کے بیانات سے سفید فام نسل پرستوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔
35 فیصد کی رائے دہندگان نے ٹرمپ کے بیانات کو معتدل قرار دیا یعنی وہ نہ تو سفید فام نسل پرستوں کے حق میں تھے اور نہ ہی ان کے خلاف۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔