تیمورکی بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پرکرینہ کا دلچسپ جواب

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

ممبئی: بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمورکے بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی میرابیٹا صرف 8 ماہ کا ہے ابھی سے اس کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپوراورسیف علی خان کے گھرگزشتہ برس ایک خوبصورت بچے تیمورعلی خان نے جنم لیا، تیمور پیدا ہوتے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، کبھی اس کی خوبصورتی کو لے کر میڈیا پر چرچے شروع ہوجاتے ہیں اور کبھی اس کے نام پر تنازعہ کھڑ اہوجاتا ہے اور اب بھارتی میڈیا کو تیمور کے مستقبل کی فکر ان کے ماں باپ سے زیادہ ہوگئی ہے جب ہی تو وہ تیمور کے بالی ووڈ میں اینٹری سے متعلق سوال کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمور کے مستقبل کے بارے میں سیف علی خان کی پیشگوئی

کرینہ کپور نے حال ہی میں جیولری کی تشہیر کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کی، تقریب میں صحافیوں نے کرینہ سے تیمور کے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا تیمور مستقبل میں اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں انٹری دے گا، جس پرکرینہ نے حیران کن اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ تیمور ابھی صرف 8 ماہ کا ہے اسے بالی ووڈ یا اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی آئیڈیا نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ابھی اس کے مستقبل کے بارے میں کچھ سوچا ہے تاہم وہ چاہتی ہیں کہ تیمور بڑا ہوکر صرف اپنے دل کی سنے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورعلی خان کا ’’پٹھانی روپ‘‘ سوشل میڈیا پرمقبول

کرینہ نے مزید کہا کہ وہ اور سیف اپنے بیٹے کوا علیٰ تعلیم دلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ تیموردنیا کے بہترین اسکول میں تعلیم حاصل کرے، کرینہ کی باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ وہ شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر ماؤں کی نسبت اپنے بیٹے کے مستقبل کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں، ان کے نزدیک شوبزا نڈسٹری سے زیادہ تعلیم اہم ہے اوروہ اپنے بیٹے کو بہترین تعلم دلانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں ریحا کپور کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں ان کے ساتھ سونم کپوراور سوارا بھاسکراہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔