امریکی صدر کے بیان پر پیپلزپارٹی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ 
 کے لئے پالیسی تشکیل دیں، خورشید شاہ  فوٹو:فائل

وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ کے لئے پالیسی تشکیل دیں، خورشید شاہ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے رد عمل پر پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ طے کیا جائے اور  پاکستانی وزیرخارجہ باہمی مشاورت سے پالیسی بیان جاری کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا پاکستان کی سالمیت کا احترام کرے، چین کا انتباہ

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی صدر کے بیان کو نوٹس لیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ساتھ سامنے آئیں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ کے لئے پالیسی تشکیل دیں کیوں کہ یہ حکومت یا اپوزیشن کا معاملہ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔