- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
شریف برادران کے عدلیہ مخالف بیانات نشرکرنے پر پابندی عائد
لاہور: ہائی کورٹ نے شریف برادران اور وزیراعظم سمیت 16 اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیس کی سماعت جسٹس مامون الرشید نےکی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں ستدعا کی تھی کہ شریف برادران سمیت 16 اراکین اسمبلی عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے ججز کی تضحیک کی، نواز شریف کی تقاریر آئین کے خلاف کھلی بغاوت ہے، آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ان کے بیانات کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں نوازشریف کو نوٹس جاری
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوازشریف اب وزیراعظم اور پارٹی سربراہ نہیں رہے، پیمرا اور وزارت اطلاعات کو متعدد بار درخواست کی مگر شنوائی نہیں ہوئی جب کہ آئین پرعمل درآمد کرانے کے لئے عدالت آیا ہوں۔
عدالت نے چئیرمین پیمرا اور چیرمین کونسل آف کمپلینٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شریف برادران، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف تقاریر میڈیا پر نشر کرنے سے روکتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔