سربراہ پاک بحریہ کا نوازشریف کو فون، بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ فوٹو: فائل

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو فون کرکے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے نواز شریف کو فون کرکے ان کی علیل اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔