راحت علی اور محمد عباس کے ٹیسٹ انجری اور بخار کے باعث ملتوی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 24 اگست 2017
 شاداب خان اپنے تایا کی وفات کے باعث کیمپ سے چلے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

شاداب خان اپنے تایا کی وفات کے باعث کیمپ سے چلے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور: راحت علی ایڑی کی انجری کے باعث اور محمد عباس بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ نہیں دے پائے۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں مہارت جانچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ راحت علی ایڑی کی انجری کے باعث اور محمد عباس بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ نہیں دے پائے۔ دونوں پلیئرز کا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ شاداب خان اپنے تایا کی وفات کے باعث کیمپ سے چلے گئے ہیں۔

واضح ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل پلیئرز کی فٹنس جانچنے کا مرحلہ منگل کو شروع ہوا تھا۔ پہلے روز یویو ٹیسٹ میں تمام کھلاڑی پاس ہوئے تھے صرف یاسر شاہ کو فٹنس بہتر بنانے کیلیے وارننگ دی گئی تھی، علاوہ ازیں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ پریکٹس بھی کی تھی۔ جمعرات کو کیمپ کے اختتامی روز قذافی اسٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں بھی ٹریننگ کروائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔