افغانستان میں طالبان کا صوبہ غزنی کے ضلع پر قبضہ

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
طالبان نے تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال اور دو ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ فوٹو: فائل

طالبان نے تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال اور دو ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان نے خونریز لڑائی کے بعد ایک ضلع پر قبضہ کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق غزنی کونسل کے رکن عبدالجامی نے بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کی شب شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں جنگجوؤں نے ضلع زانا خان پر قبضہ کرلیا۔ طالبان نے تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے دو ٹینکوں اور متعدد سرکاری گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے لڑائی کی تصدیق کی۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا کہ ان کے جنگجو ضلع پر قابض ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قندھار میں افغان فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 26 اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مزید ہزاروں امریکی فوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔