پالتو بلیاں 3 کروڑ روپے کی مالک بن گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اگست 2017
ٹرائے اور ٹائیگر کی ایک تصویر جنہیں اپنی مالکن کی جانب سے تین کروڑ روپے کی رقم ملی ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل

ٹرائے اور ٹائیگر کی ایک تصویر جنہیں اپنی مالکن کی جانب سے تین کروڑ روپے کی رقم ملی ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل

نیویارک: نیویارک کی دوبلیوں کو اپنی امیر مالکن کی وفات کے بعد اس کی جائیداد سے تین کروڑ روپے کے برابر رقم ملی ہے جس کا فنڈ قائم کر کے ان بلیوں کی پرورش کی جائے گی۔

نیویارک کی رہائشی خاتون ایلن فرے واؤٹر نے اپنے ترکے میں 30 لاکھ ڈالر کی رقم چھوڑی تھی اور اس بے اولاد خاتون نے دو بلیاں ٹائیگر اور ٹروئے پال رکھی تھیں جنہیں اس رقم سے تین لاکھ ڈالر کا حقدار قرار دیا گیا ہے جو خاتون کی عزیز بلیوں کی پرورش اور نگہداشت پر خرچ کئے جائیں گے۔

اب دو ماہر ان بلیوں کی پرورش، غذا، صحت اور دیگر تمام امور کا خیال رکھیں گے اور یہ ایک پرتعیش اور بڑے گھر میں رہ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پالتو جانوروں کو جائیداد میں سے ایک خطیر رقم دینے کے پہلے بھی کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں، 2007 میں ایک خاتون لیونا ہیمسلے نے اپنے ’ٹربل‘ نامی کتے کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر چھوڑے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔