ٹی 20 بلاسٹ؛ گلیمورگن کی لیسسٹر کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
آل راﺅنڈ پرفارمنس پر کولن انگرام مین آف دی میچ قرار پائے۔ فوٹو: فائل

آل راﺅنڈ پرفارمنس پر کولن انگرام مین آف دی میچ قرار پائے۔ فوٹو: فائل

کارڈف: نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں گلیمورگن نے لیسسٹر شائر کو 9 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں لیسسٹر کی ٹیم 19.2 اوورز میں 123 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، لیوک رونچی28 اور نیڈ ایکرسلے 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، کریگ مسکیڈ نے 3، گراہم ویگ اور مرچنٹ ڈی لانگ نے 2,2 جبکہ مائیکل ہوگن اور کولن انگرام نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا

گلیمورگن نے 13.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا۔ کولن انگرام 43 گیندوں پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 70 جبکہ کپتان جیک روڈلف 34 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 46 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ کلنٹ میکے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آل راﺅنڈ پرفارمنس پر کولن انگرام مین آف دی میچ قرار پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔