- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
امریکی صدر کا بیان حقیقت کے مترادف اور مایوس کن ہے، احسن اقبال
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان حقیقت کے مترادف اور مایوس کن ہے جب کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے کردار ادا کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے جاپان کے سفیر تاکاشی کو رائے نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ جاپانی سفیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے تعریف کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اورجاپان کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں۔
وزیر داخلہ احسن اقبال سے ترکی کے سفیر بابر گرگن نے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک میں سیکیورٹی سے متعلق تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان ترکی کیساتھ کھڑا ہے جب کہ ترکی کے ساتھ مل کر ملک میں اقتصادی ترقی کو معروضی بنیادوں پر آگے بڑھائیں گے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان حقیقت کے مترادف اور مایوس کن ہے، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کا کردار ادا کر رہا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کو قائم رکھنے کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔