ایم کیوایم لندن کی جانب سے مقتول قرار دیئے گئے کارکن نے گرفتاری دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
ڈر تھا کہ کہیں حقیقت میں ہی مجھے قتل نہ کروا دیا جائے اس لئے خود کو رینجرز کے حوالے کیا، یوسف ٹھیلے والا۔ فوٹو: ایکسپریس/محمد عظیم

ڈر تھا کہ کہیں حقیقت میں ہی مجھے قتل نہ کروا دیا جائے اس لئے خود کو رینجرز کے حوالے کیا، یوسف ٹھیلے والا۔ فوٹو: ایکسپریس/محمد عظیم

کراچی: ایم کیوایم لندن کی جانب سے مقتول قرار دیئے گئے کارکن محمد یوسف عرف ٹھیلے والا نے رینجرز کو گرفتاری دیدی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ رینجرز میجر قمبر رضا نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف ٹھیلے والےکو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ لندن ایم کیوایم نے اپنے کارکن کو خود روپوش ہونے کی ہدایت کی اور پھر اس کی جھوٹی موت ظاہر کی گئی۔

یوسف ٹھیلے نے انکشاف کیا کہ ایم کیوایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے پریس ریلیز میں رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں اس کی  ہلاکت ظاہر کی تھی جس کے بعد مجھے ڈر تھا کہ کہیں حقیقت میں ہی مجھے قتل نہ کروا دیا جائے اس لئے میں نے خود کو رینجرز کے حوالے کیا۔

میجر قمبر رضا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن اپنے کارکنوں کی جھوٹی گمشدگی اور ہلاکت کی خبریں پھیلا کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔