ورلڈ الیون میں شامل ہونا باعث فخر ہے، پال کولنگ ووڈ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
ورلڈ الیون کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گا، سابق انگلش کپتان -  فوٹو : فائل

ورلڈ الیون کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گا، سابق انگلش کپتان - فوٹو : فائل

سابق انگلش کپتان پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی کپ کیلیے ورلڈ الیون کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہو گا، 41 سال کی عمر میں ورلڈ الیون کا حصہ بننا میرے لئے بہت اہم اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ورلڈ الیون کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔