- حقوق نسواں قوانین پر عملدرآمد کا میکنزم تیار کر لیا گیا، ایکسپریس فورم
- ایک ہزار714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص
- لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق
- نوازشریف کے بعد عمران خان دوسرے وزیراعظم جو اعتماد کا ووٹ لیں گے
- 6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال
- آج غیر حاضر یا اعتماد کا ووٹ نہ دینے والا نا اہل، عمران خان کا PTI ایم این ایز کو خط
- ایم کیوایم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی متمنی، پیپلزپارٹی تیار
- رواں ماہ کیلیے انتہائی بلند قیمت پر ایل این جی کے 11 کارگو بک
- IMF قرض بحالی،80 شعبوں کیلیے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم
- اعتماد کا ووٹ یا محفوظ راستہ؟
- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
گزشتہ 5 سالوں میں دنیا بھر سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، وزارت داخلہ

ایک لاکھ 93 ہزار پاکستانیوں کو اوور سٹے کی وجہ سے بے دخل کیا گیا، وزارت داخلہ کا سینیٹ میں تحریری جواب۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ 44 ہزار 105 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جس میں ایک لاکھ 93 ہزار پاکستانیوں کو اوور سٹے (ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود رہنے) کی وجہ سے بے دخل کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک سے بلیک لسٹ ہونے پر 5500 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، 2559 نومولود بچوں کو بے دخل کیا گیا، اقامہ نہ ہونے پر 26 پاکستانیوں کو بےدخل کیا گیا، منشیات کے مقدمات پر 98 پاکستانی بے دخل ہوئے، جعلی ویزے پر 162 اور جعلی پاسپورٹ پر 79 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی 8 پاکستانی بے دخل ہوئے جب کہ منی لانڈرنگ کے جرم میں 6 پاکستانیو کو بیرون ملک سے نکالا گیا۔
سینیٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق سب سے زیادہ 2 لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارت سے 52 ہزار، اومان سے 20 ہزار، ایران سے 17 ہزار، ملائشیا اور یونان سے 16، 16 ہزار، برطانیہ سے 13 ہزار، ترکی سے 9 ہزار، بھارت سے 49، افغانستان سے 32، شام سے 33، پاناما سے 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جب کہ انٹرپول کی ذریعے 15 پاکستانی بے دخل ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔