کراچی سپر ہائی وے پر اے این ایف کی کارروائی، 15 کلو ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اگست 2017
ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اے این ایف۔ فوٹو: فائل

ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اے این ایف۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اینٹی نارکوٹس فورس (اے این ایف) نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف نے کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تلاشی لینے پر ملزمان کے پاس سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے منشیات دو بیگز میں چھپا رکھی تھی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 15 کروڑ روپے بنتی ہے، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔