میزبان ٹیم کے اعلان سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی لاجواب

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 25 اگست 2017
سوال کیا گیا کہ میزبان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا تو نجمی سیٹھی نے کہا کہ اچھا سوال ہے لیکن میرے پاس اس کا جواب نہیں۔ فوٹو: پی سی بی

سوال کیا گیا کہ میزبان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا تو نجمی سیٹھی نے کہا کہ اچھا سوال ہے لیکن میرے پاس اس کا جواب نہیں۔ فوٹو: پی سی بی

 لاہور: ورلڈ الیون کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

پریس کانفرنس کے آغاز میں چہکتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج وہ دن آگیا جس کا آپ سب کو انتظار تھا، مجھے تنگ کیا ہوا تھا کہ ورلڈ الیون کے نام دے دو، ہماری ایکسکلوسیو اسٹوری بن جائے گی، میں نے بھی سب کو ایک، ایک نام دے دیا، بہرحال اب حتمی فیصلے ہوگئے تو اعلان کررہا ہوں۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ میزبان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا تو انھوں نے کہا کہ اچھا سوال ہے لیکن میرے پاس اس کا جواب نہیں، کسی کو آزادی کپ سیریز کا سفیر مقرر کرنے کی بات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ اچھی تجویز ہے، ایک صحافی نے تجویز کنندہ کو نام بھی دینے کا کہا تو نجم سیٹھی نے کہا ایسا نہ کریں پوری ٹیم کے نام آنے لگیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔