- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
غیر ملکی کرکٹرز کیلیے دورئہ پاکستان منفرد تجربہ قرار
لاہور: ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے دورئہ پاکستان کو منفرد تجربہ قرار دیدیا۔
اپنے پیغام میں ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہاکہ مہمان کرکٹرز آئندہ ماہ لاہور میں سیریز کیلیے ممکنہ سیکیورٹی انتظامات پر مطمئن ہیں،وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں انھیں حصہ ڈالنے کا موقع مل رہا ہے، انھوں نے کہا کہ میں خود بھی 90 کی دہائی میں 3ٹورز کے دوران پاکستان کی شاندار میزبانی کا لطف اٹھا چکا ہوں،عمدہ کرکٹ کھیل کر پُرجوش شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرینگے۔
دوسری جانب کپتان فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ کرکٹ برادری کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن اسکواڈ کی قیادت میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میری نظریں اپنے پہلے دورئہ پاکستان پر ہیں، امید ہے کہ ہمارا دورہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا، انھوں نے کہا کہ گرین شرٹس کیخلاف چند بہترین میچز کھیلنے کا موقع ملا لیکن میزبان ملک کے پُرجوش شائقین کے سامنے کھیلنا ایک انوکھا تجربہ ہو گا۔ ڈوپلیسی نے کہا کہ مجھے اور میری ٹیم کے تمام اراکین کو سیکیورٹی ماہرین کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ اس سیریز میں حصہ لینے والے تمام افراد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
ادھر ہاشم آملہ نے کہاکہ میں دورئہ پاکستان کیلیے بے تاب ہوں، میں کندھے کی انجری سے تیزی کے ساتھ صحتیاب ہورہا اور پُرامید ہوں کہ مکمل فٹ ہوکر سیریز کا حصہ بنوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔