- راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار
- پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر مہر تصدیق ثبت

اگلے برس ہونے والے عالمی کپ میں رسائی پانے والا پاکستان 13 واں ملک بن گیا ہے۔ فوٹو : فائل
کراچی: ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت پر مہرتصدیق ثبت ہو گئی، عالمی لیگ میں ناقص کارکردگی کے باجود یورپی چیمپئن شپ کے نتائج نے گرین شرٹس کو آئندہ برس ہونے والے میگا ایونٹ میں جگہ دلا دی۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر لوازن میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیے میں ایف آئی ایچ نے پاکستان کی عالمی کپ میں شرکت کی نوید سنائی، انٹرنیشنل فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عالمی رینکنگ میں 14 ویں پوزیشن پر قناعت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم نے انگلینڈ میں منعقدہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ میں7 ویں پوزیشن پائی تھی،مگر ان دونوں جاری یورپی ہاکی لیگ کے نتائج نے اگلے برس ہونے والے عالمی کپ میں پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے حق پر مہر ثبت کردی۔
واضح رہے کہ عالمی کپ بھارت کے مشرقی شہر بھوبھنیشور میں 28 نومبر سے16 دسمبر تک کھیلا جائے گا، ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ان دنوں کھیلی جانے والی یورپی ہاکی لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہونے کے بعد پاکستان کی میگا ایونٹ میں شرکت کی تصدیق ہوگئی۔
آئی ایچ ایف کے قواعد کے تحت یورپی لیگ کے فائنل فور میں جگہ بنانے والے ممالک میزبان ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں پہلے انگلینڈ میں منعقدہ عالمی لیگ مقابلوں کے ذریعے عالمی کپ میں کھیلنے کا حق پانے میں کامیاب ہوگئی تھیں، ان ممالک کے یورپی لیگ سے عالمی کپ میں جگہ بنانے کے بعد عالمی لیگ میں 7 ویںپوزیشن پر فائز پاکستان رینکنگ میں اوپر آگیا اور عالمی کپ میں اس کی شرکت یقینی ہوگئی، عالمی لیگ سے فرانس نے بھی شرکت کا حق پالیا۔
خیال رہے کہ اگلے برس ہونے والے عالمی کپ میں رسائی پانے والا پاکستان 13 واں ملک بن گیا ہے۔ میزبان بھارت، ارجنٹائن، آسٹریلیا، کینیڈا، آئرلینڈ ملائیشیا، اسپین اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظرآئیں گی، عالمی کپ کیلیے دیگر 3 ٹیموں کا فیصلہ اوشیانا، ایشیا اور افریقہ کے کونٹی نینٹل مقابلوں میں ہوگا، 3 مرتبہ عالمی ٹائٹل پر قبضہ جمانے والا آسٹریلیا عالمی کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔
ایف آئی ایچ نے عالمی کپ میں جگہ بنانے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امر پر خوشی کا اظہار کیاکہ ماضی میں انٹرنیشنل ہاکی میں نمایاں مقام رکھنے والی قومی ہاکی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر عالمی افق پر اپنی اہلیت ثابت کرنے کا موقع میسر آئے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان4 مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کرنے کا منفرد اعزاز رکھتا ہے، قومی ہاکی ٹیم 2014 میں ہالینڈ ہی کے شہر ہیگ میں منعقدہ عالمی کپ کیلیے جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی جبکہ وہ2016 کے ریو اولمپکس میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی جب کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے1971میں اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے پہلے عالمی کپ کے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔