- افغان ازبک لڑکی بہاول نگر پہنچ گئی، طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کر لیا
- PTA نے پاکستان میں ویب سائٹ ’’ٹرو اسلام‘‘ بلاک کر دی
- سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان
- بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی
- پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں
- ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانی ملک بدر
- فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر
- عدالت کا 3 سال سے پریشان خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم
- سندھ میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ
- ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
- کنگینہ : انگوروں کو 6 ماہ تازہ رکھنے والا مٹی کا ریفریجریٹر
- کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان
- سندھ؛ معذور بچوں کی تعلیم کیلیے مختص 25 کروڑ روپے غائب، 8 ملزمان پر فرد جرم عائد
- سندھ ہائی کورٹ بار کی سکسیشن بل2021ء کی مخالفت، گورنر کو مراسلہ بھیج دیا
- ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل
- سابق الیکشن کمشنر ہمارا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
- شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار تھا
- خواتین میں ذیابیطس، دل کی شریانوں میں تنگی کی وجہ بھی بن سکتی ہے، تحقیق
- كوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں كو قتل كردیا
اسجد پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے

کامیابیوں میں سجاد کی رہنمائی حاصل رہی، اگلا ہدف ایشین انڈور گیمز ہیں، کیوئسٹ۔ فوٹو: فائل
کراچی: عالمی 6 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اور 9 ویں قومی اسنوکر رینکنگ چیمپئن شپ کے فاتح اسجد اقبال نے قومی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں شاہد آفتاب کو ساڑھے 5 گھنٹے کے مقابلے میں8-4 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرنے والے سرگودھا کے رہائشی اسجد اقبال نے رواں قومی اسنوکر کے سالانہ کیلنڈر میں اپنی فتوحات کے جھنڈے گاڑھے، وہ رواں سال منعقدہ 9 قومی ایونٹس میں سے 4 ٹورنامنٹ جیت کر اپنی اہلیت تسلیم کرا چکے۔ سابق عالمی نمبر2 و سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کے شاگرد خاص تصور کیے جانے والے اسجد اقبال نے پاکستان کے نمبر1 کھلاڑی بن جانے کواپنے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔
اسجد اقبال کے مطابق ملک میں اعلیٰ پائے کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں پہلی پوزیشن پر فائز ہوجانا میرے لیے مسرت کا سبب ہے، یہ کامیابی میری مسلسل اور انتھک محنت کے ساتھ والدین کی دعاؤں اور محمد سجاد کی بہترین رہنمائی کی وجہ سے ملی اور میں اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ 7 برس کی تگ و دو کے بعد ملک کا نمبر1 کھلاڑی بن جانا اچھا لگا اور اس نے میرے عزم اور لگن میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اب میں قومی رینکنگ میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کیلیے مزید محنت کے ساتھ کھیل پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔
اسجد اقبال نے محمد سجاد کی طرف سے ملنے والی رہنمائی کو اپنے لیے گراں قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے استادکی جانب سے دی جانے والی ہر ہدایت پر عمل کرنے کی کوشش کی، ان کی طرف سے ملنے والی ٹپس کی بدولت میری کارکردگی میں مسلسل بہتری آتی چلی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محمد سجاد کے قومی نمبر1 بن جانے کے بعد میں پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں اسجد اقبال نے کہا کہ قومی اسنوکر میں نئے ٹیلنٹ کی آمد سے سخت مقابلوں کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، یہ امر کھیل کے بہتر مفاد میں ہے اور کھلاڑی اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
اسجد اقبال نے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ کی ملک میں اسنوکر کیلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھر پور مواقع میسر آرہے ہیں، اسجد کا کہنا ہے کہ اب ان کا اگلا امتحان کرغزستان میں ہونے والے ایشین ان ڈور گیمز ہیں، میں پُرامید ہوں کہ ان مقابلوں میںگولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔