انڈسٹری کو ایسے اسٹارز کی ضرورت ہے جن کا نام شائقین کو سنیما کھینچ لائے، حیا سہگل

قیصر افتخار  جمعـء 25 اگست 2017
فلموں کیلیے ٹی وی فنکاروں کی خدمات لی جارہی ہیں ،کیا موجودہ فلموں کے فنکار نوجوان نسل کے آئیڈیل بن پائیں گے، حیا۔ فوٹو: فائل

فلموں کیلیے ٹی وی فنکاروں کی خدمات لی جارہی ہیں ،کیا موجودہ فلموں کے فنکار نوجوان نسل کے آئیڈیل بن پائیں گے، حیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ اس وقت ایسے اسٹارز کی اشد ضرورت ہے، جن کانام سنتے ہی شائقین سینماگھروں کا رخ کرنے کو بے تاب ہونے لگیں۔ 

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا ہے کہ اس وقت دیکھا جائے توپاکستانی فلم کوجہاں اچھی کہانی اورمیوزک کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایسے اسٹارز کی بھی اشد ضرورت ہے، جن کانام سنتے ہی شائقین سینماگھروں کا رخ کرنے کو بے تاب ہونے لگیں۔ اس کی عمدہ مثال بالی وڈ کنگ شاہ رخ، سلمان اورعامر خان کے نام فلموں میں شامل ہوتے ہی سامنے آجاتی ہے۔ ان فنکاروں کی فلمیں ہٹ ہوں یا فلاپ، مگرشائقین ایک بارتوسینما گھرضرورجاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے فنکاربھی ایسا کام کریں جوان کو پاکستانی فلم کا سُپراسٹار بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔

اداکارہ وماڈل نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے ایک نئے دورمیں قدم رکھ دیا ہے۔ اس سفرمیں ویسے توٹی وی سے وابستہ فنکاروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں لیکن اس دوران ایک سوال جوباربارذہن میں آتا ہے کہ کیا موجودہ دورمیں بننے والی فلم کے فنکار ، نوجوان نسل کے آئیڈیل بن پائیں گے؟ دیکھا جائے توآجکل بننے والی فلموں میں اداکار ہمایوں سعید، ماہرہ خان، ارمینا رانا خان، حمزہ علی عباسی، مہوش حیات، نیلم منیر، ماتیرا، دانش تیمور، فہد مصطفی، سوہائے علی آبڑو، شمعون عباسی، عروہ حسین اورماورا حسین سمیت دیگردکھائی دیتے ہیں۔ تمام فنکار، فنی صلاحیتوں سے مالامال ہیں لیکن ان کے کاندھے پرجوفلمی دنیا کا بوجھ ڈالا جارہا ہے اس کوسنبھالنا اورآگے لے کرچلنے والا ہی موجودہ دور کا ’سپراسٹار‘ کہلائے گا۔

حیا سہگل نے کہا کہ ان ستاروں نے بلاشبہ ٹی وی سیریلز میں اپنی عمدہ اداکاری سے ناصرف پاکستان بلکہ ہمارے پڑوسی ملک کے باسیوں کوبھی اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ مگرسوچ طلب بات یہ ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے سجنے اور سنورنے والی فلموں کو وہ رسپانس مل رہا ہے، جس کی ہم توقع کرتے ہیں یا جوخبریں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔