گلوکاری میں ناکام فنکار کامیاب اداکار بن گئے

قیصر افتخار  جمعـء 25 اگست 2017
ماضی میں گلوکارعلی حیدر، سلمان احمد اورندیم جعفری کے علاوہ سجاد علی نے بھی ایکٹنگ میں اننگز کھیلیں۔ فوٹو : فائل

ماضی میں گلوکارعلی حیدر، سلمان احمد اورندیم جعفری کے علاوہ سجاد علی نے بھی ایکٹنگ میں اننگز کھیلیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  سچے سُروں سے نا آشنا بہت سے گلوکاروں کا کیرئیر ایکٹنگ نے ’’ بچا ‘‘ لیا۔

ماڈرن موسیقی کواپنا اُڑھنا بچھونا کہنے والوں میں آج کے معروف اداکارفواد خان ، جنید خان، گوہرممتازاورفرحان سعید سمیت دیگرشامل ہیں جنہوں نے میوزک کے شعبے سے اپنا کیرئیر شروع کیا لیکن پھراداکاری سے وابستہ ہوگئے۔ اسی طرح ماضی میں گلوکارعلی حیدر، سلمان احمد اورندیم جعفری کے علاوہ سجاد علی نے بھی ایکٹنگ میں اننگز کھیلیں۔ مگرکچھ عرصہ بعد میوزک کی جانب واپس لوٹ آئے۔

موجودہ دور میں گھرانے پٹیالہ کے چشم وچراغ ولی حامد علی خاں بھی ایکٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ فواد خان، جنید خان اور گوہر ممتاز کی تومیوزک کے شعبے میں انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جو ایکٹنگ کے شعبے میں مل رہی ہے۔ ان فنکاروں میں گوہرممتاز اورفرحان سعید کا بینڈ ’’جل‘‘ تھا، جو خاصا مقبول رہا لیکن آپسی اختلافات کے بعد بینڈ ٹوٹ گیا اور پھر دونوں نے ایکٹنگ کا آغاز کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔