اوکاڑہ میں ٹریفک حادثہ، ایمبولینس ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق

 جمعـء 25 اگست 2017
حادثہ مظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولنس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

حادثہ مظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولنس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر مظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولنس کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔