کشمیری رہنمائوں کا دنیا بھر میں تحریک چلانے کا اعلان

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 16 فروری 2013
مختلف یورپی شہروں میں بھارتی سفارتی مشنوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں گے فوٹو فائل

مختلف یورپی شہروں میں بھارتی سفارتی مشنوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں گے فوٹو فائل

سرینگر: یورپ میں مقیم کشمیریوں نے افضل گورو کی پھانسی کے بعد یورپ اور دنیا بھر میں بھارت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان کشمیر سینٹر لندن کے پروفیسر نذیر شال، برسلز کے بیرسٹر مجید تَرمبو، جماعت اسلامی کے عثمان گھمن اور دیگر رہنمائوں نے جمعے کولندن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ لندن ، جنیوا ، برسلز ، میلان اور دوسرے یورپی شہروں میں بھارت کے سفارتی مشنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے، بھارت نے افضل گورو کو پھانسی دے کر اپنے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

4

ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ ادھمپور کے علاقے میں لوگ بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے تیسری جماعت کے طالب علم کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔