وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اگست 2017
نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو درست ٹریک پر چڑھا دیا ہے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو درست ٹریک پر چڑھا دیا ہے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں وزرائے اعلی اورکونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے، 2 مئی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد سمیت 18 ویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کے صوبوں سے معاملات پر بھی بات ہوئی۔

اجلاس میں ایل این جی کی درآمد، چھٹی مردم شماری اور قومی جنگلات پالیسی، قومی واٹر پالیسی، پٹ فیڈر کینال کو کوٹہ سے کم پانی کی شکایات اورگیس فیلڈ کے اطراف آبادیوں کو گیس کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل بزرگ شہریوں کے پیکج کا جائزہ لیا گیا، کراچی شہر کے لیے 12 سو کیوسک اضافی پانی کی فراہمی پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر وزرائے اعلی ٰنے وزیراعظم کو صوبوں کے مسائل اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔