- تحریک انصاف کی حکومت کو بین الاقوامی قانونی فورم پر ایک اور دھچکا
- پشاور کی ننھی زینب 100 دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی
- چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس

نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو درست ٹریک پر چڑھا دیا ہے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں وزرائے اعلی اورکونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے، 2 مئی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد سمیت 18 ویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کے صوبوں سے معاملات پر بھی بات ہوئی۔
اجلاس میں ایل این جی کی درآمد، چھٹی مردم شماری اور قومی جنگلات پالیسی، قومی واٹر پالیسی، پٹ فیڈر کینال کو کوٹہ سے کم پانی کی شکایات اورگیس فیلڈ کے اطراف آبادیوں کو گیس کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل بزرگ شہریوں کے پیکج کا جائزہ لیا گیا، کراچی شہر کے لیے 12 سو کیوسک اضافی پانی کی فراہمی پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر وزرائے اعلی ٰنے وزیراعظم کو صوبوں کے مسائل اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔