فریال مخدوم کی عامرخان کوآخری دھمکی

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اگست 2017
گھر میں نہیں بلکہ جہنم میں رہتاہوں، عامر خان؛فوٹوفائل

گھر میں نہیں بلکہ جہنم میں رہتاہوں، عامر خان؛فوٹوفائل

لندن: باکسر عامر خان کو ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے دھمکی دی ہے کہ اگرعامر نے طلاق کے لیے عدالت سےرجوع کیا تو وہ اپنی بیٹی کو لےکر امریکا منتقل ہوجائیں گی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی کا معاملہ ٹھنڈا ہوتا نظرنہیں آرہا، ہرگزرتے دن کے ساتھ دونوں کے رشتے میں ڈرامائی موڑ آرہے ہیں جنہیں ملکی و بین الاقوامی میڈیا کی بھرپور کوریج حاصل ہورہی ہے،ایک طرف تو دونوں اپنے اختلافات کو سب کے سامنے لاکر لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں جب کہ دوسری طرف فریال مخدوم اپنے شوہر سے علیحدگی کے حق میں بھی نہیں ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فریال اوراینتھی جوشوا کے درمیان رشتہ کیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں فریال مخدوم کا ایک اور حیران کردینے والا بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے اپنے شوہر کو وارننگ دی ہے کہ اگر عامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا یا طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو وہ اپنی بیٹی لامائساہ خان کو لے کرامریکا منتقل ہوجائیں گی، جب کہ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ان کی شادی کو بچانے کی ہرممکن کوشش کریں۔

عامر خان اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اوراکثرسوشل میڈیا پران کی تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں، انہیں اپنی بیٹی سے دوری برداشت نہیں، لہٰذا فریال کے اس بیان کے بعد عامرکو طلاق کے معاملے پرایک بار پھر سوچنا پڑے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرخان فریال کو کب سے طلاق دینا چاہتے تھے

واضح رہے کہ عامر خان گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر فریال کو گزشتہ دو سال سے طلاق دینا چاہتے تھے وہ اپنی شادی سے اتنے دلبرداشتہ تھے کہ ان کا کہنا تھا وہ گھرمیں نہیں بلکہ جہنم میں رہتے ہیں، دوسری جانب فریال کا کہنا تھا کہ وہ انہیں طلاق نہیں دے سکتےکیونکہ ان کےپاس عامر کے خلاف اتنا مواد موجود ہے جو ان کی شخصیت کو تباہ کرسکتا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔