این اے 120 ضمنی انتخاب؛ عوامی تحریک کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اگست 2017

ڈاکٹریاسمین راشد کی حمایت کا فیصلہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کیا گیا، ترجمان

ڈاکٹریاسمین راشد کی حمایت کا فیصلہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کیا گیا، ترجمان

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار کردیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ان کی جماعت کے امیدوار اشتیاق چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی امیدورا ڈاکٹر یامسین راشد کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، اب ان کی جماعت پی ٹی آئی کی امیدوار کی حمایت کرے گی اور اس بات کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 120 پر نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔