- طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی، عمر قید کی سزائیں
- مریم کی کون سنے گا یہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں، فواد چوہدری
- مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
- بھارت کا دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
- مولانا شیرانی اور دیگر کا مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پرغور
- عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا ہماری ناکامی ہے، سندھ حکومت
- پاکستان میں اچھی سہولیات ملیں اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی، مارک باؤچر
- امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر
- حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز
- حکومت اتحادی ایم کیوایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل
- انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لیکر عملے کو گرفتار کرلیا
- افغانستان میں اٹلی کی سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
- خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کا 28 ملین روپے جمع کرانے کا انکشاف
- فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، وزیراعظم
- ملک میں کورونا ویکسین لگانے کے انتظامات مکمل
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار
- مسیحا کی خودکشی، خطرے کا الارم
- جنوبی افریقا کے خلاف بھرپورمنصوبہ بندی کرلی ہے، بابراعظم
- سندھ حکومت کی سینیٹ الیکشنز کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت
- دانش کنیریا نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی کوشش شروع کردی
سری دیوی کی شکل میں ایک بار پھر ماں مل گئی، سجل علی

فلم مام کی شوٹنگ کے دوران سجل علی کپور فیملی کی تیسری بیٹی بن گئی تھیں؛فوٹوفائل
کراچی: اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ اپنے رشتے کی نوعیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی کے ساتھ ان کا رشتہ خونی رشتے سے زیادہ مضبوط ہے۔
خوبصورت آنکھوں اور دلکش چہرے والی نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کپور فیملی خاص طور پر سری دیوی کے بے حد قریب آگئی تھیں، شوٹنگ کے دوران سجل علی کا رشتہ کپور فیملی سے اتنا مضبوط ہوگیا تھا کہ وہ سری دیوی کی تیسری بیٹی بن گئی تھیں، فلم کی شوٹنگ ختم ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے لیکن سجل علی ابھی تک سری دیوی کی محبت بھلا نہیں سکی ہیں ،سجل نے صرف کہنے کیلئے سری دیوی کو اپنی ماں نہیں مانا بلکہ ایک اچھی بیٹی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سری دیوی کیلئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سجل اورعدنان کے لیے سری دیوی روپڑیں
اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں انسٹا گرام پر سری دیوی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو خونی رشتوں سے زیادہ اہم ہوجاتے ہیں، میرا اور چاندنی (سری دیوی)کا رشتہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، سری دیوی میرے لیے بہت خاص ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سجل علی نے انسٹاگرم پر سری دیوی اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ ماؤں کو ہمیشہ اپنے بچوں کی عادتوں اور موڈ کے بارے میں پتہ رہتا ہے وہ جانتی ہیں کب ان کے بچے اداس اور کب خوش ہیں اور یہ ہی زندگی کی خوبصورتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سجل علی کو بالی ووڈ میں پہلا موقع کیسے ملا؟
واضح رہے کہ رواں سال سجل علی کی والدہ راحت آپا کینسر کے باعث انتقال کرگئی تھیں ، والدہ کی موت کے بعد سجل علی کو سری دیوی کی صورت میں ایک بار پھر ماں مل گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔