ایران میں بدصورت اساتذہ کے اسکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اگست 2017
پابندی کے تحت ایسے اساتذہ جو بھینگے ہوں یا پھر جن کے چہرے  پر تل، مہاسے اور دانے ہوں کلاس میں نہیں پڑہاسکیں گے۔ فوٹو : فائل

پابندی کے تحت ایسے اساتذہ جو بھینگے ہوں یا پھر جن کے چہرے پر تل، مہاسے اور دانے ہوں کلاس میں نہیں پڑہاسکیں گے۔ فوٹو : فائل

تہران: ایران کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بدصورت اساتذہ کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تہران نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری فہرست میں کہا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ جو بھینگے ہوں، جن کے چہرے  پر تل، مہاسے، دانے یا پھر دیگر جلدی امراض کے نشانات  ہوں تدریسی میدان میں آنے سے گریز کریں، اس کے علاوہ کلاس روم میں موجود اساتذہ کے چہرے پر کسی قسم کے جلنے کا بھی نشان نہیں ہونا چاہیے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فہرست میں ایسی خواتین اساتذہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جن کے چہرے پر بال موجود ہیں اس کے علاوہ ایسی بیماریاں جو واضح طور پر نظر نہیں آسکتیں جن میں مثانے کی پتھری، کلر بلائنڈ اور بانجھ خواتین پر بھی پڑھانے پر پابندی ہوگی۔

ایرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری فہرست کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایرانی محکمہ تعلیم کو اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہیے جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے بعد اسٹیفن ہاکنگ جیسے عظیم سائنسدان ایران کے اسکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے، تنقید کے بعد ایرانی صدر کے مشیر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی فہرست کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔