- روٹی زائد قیمت بیچنے پر 7 نانبائی گرفتار، 68 پر جرمانے، 4 تنور سیل
- عمان میں اسکول وین سیلاب میں بہہ گئی؛ 17 ہلاکتیں
- بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ایران سے پناہ اور بھرپور مدد حاصل
- نئے ٹرانسپورٹ پروجیکٹس رواں ماہ کے آخر میں شروع کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
- یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کردیا
- سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان پر امریکی مؤقف سامنے آگیا
- ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا 18 گریڈ کا افسر راولپنڈی سے اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا
- کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے کی کامیابی کالعدم، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
- 9 مئی کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے وارنٹ منسوخ، ضمانتیں منظور
- پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست، ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم
- پی ایس ایل 10؛ چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
- آئی پی ایل؛ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا
- وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو
- راولپنڈی میں آئل ٹینکرز نے ہڑتال ختم کردی
- خیبر پختونخوا؛ تین روز میں تیز بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق، 85 زخمی
- سعودی لیگ؛ مراکشی کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گروں کی اور افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں نہیں جب کہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیا جب کہ افغان میڈیا وفد نے آرمی چیف کا وقت دینے اور اہم تبادلہ خیال پر شکریہ ادا کیا، وفد کا کہنا تھا کہ ایسا تبادلہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے جب کہ دورہ پاکستان کے بعد مثبت تاثر لیکر واپس جائیں گے۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ، نئی چوکیوں کے قیام سمیت موثر اقدامات اٹھائے، افغانستان ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے لہذا الزام تراشی کے بجائے دشمن کے خلاف بااعتماد رابط کی ضرورت ہے جب کہ میڈیا مخالف قوتوں کے منفی تاثر کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور نہ افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں جب کہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔