- راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق
- زمین جیسا پتھریلا سیارہ... جو سورج سے بھی 5 ارب سال پرانا ہے!
- بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی
- پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
- بھارت میں کورونا ویکسین سے ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی، 51 کی حالت غیر
- نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
- بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی
- امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش
- ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ
- صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
- ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل
- قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم
- مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
- 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- 14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ، 50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا
- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
- واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
چین میں کامیابی کے بعد ’دنگل‘ کی ہانگ کانگ میں بھی انٹری

’دنگل‘ نے ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ چین میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے بعد ہانگ کانگ میں بھی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی ہر نئی فلم میں مداحوں کو دیوانہ بنا دیتے ہیں جس کی واحد وجہ فلموں کے معاملے میں ان کا انتخاب ہے اور وہ سال میں ایک ہی فلم ریلیز کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے، مگر ان کی حالیہ ’دنگل‘ نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ خود عامر خان کے کیریئر کی بھی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہو چکی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چینی صدر بھی ’’دنگل‘‘ کے مداح نکلے
بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے بعد ’دنگل‘ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو عامر خان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ثابت ہوا کیوں کہ فلم نے وہاں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کر کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور فلم کی کہانی کی وجہ سے نہ صرف چینی عوام بلکہ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھی عامر خان کی کارکردگی کو سراہا گیا، یہی نہیں چین کے صدر نے بھی ایک ملاقات میں بھارتی صدر مودی سے فلم کی کامیابی کا تذکرہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم عامر خان نے بھی فلم کو چین کے دوسرے حصے ہانگ کانگ میں بھی ریلیز کر دیا ہے جب کہ فلم نے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کی کمائی کر کے عامر خان کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ دنگل چین میں 1000کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی
واضح رہے 23 دسمبر 2016 کو ریلیز ہونے والی فلم ’ دنگل‘ نے 18 سو کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی واحد بھارتی فلم ہے جس نے بھارت میں 380 کروڑ اور بقایا بزنس دیگر ممالک سے حاصل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔