- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
قطر نے ایران سے تعلقات بحال کر لیے

ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی جلد بحالی کا بھی امکان ہے . فوٹو : فائل
قطر نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کر لیے ہیں اور قطری سفیر جلد تہران واپس جائیں گے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق دوحہ اور تہران کے درمیان پس پردہ تعاون جاری ہے۔ یاد رہے رواں برس جون میں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، عرب امارات اور دیگر ملکوں نے قطر پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ایران سے تعلقات منقطع کرے۔ تاہم اب قطر نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں۔
دوسری طرف ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی جلد بحالی کا بھی امکان ہے کیونکہ دونوں ملکوں میں جلد ہی سفارتی وفود کی آمد و رفت ہونے والی ہے۔ تہران نے سفارتی عہدے داروں کے تبادلوں کی جانب اشارہ کیا جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے دونوں علاقائی حریفوں کے درمیان پچھلے سال سے جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سفارتی وفود کے تبادلوں کے لیے حج کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آخری مراحل کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے سفارت کار اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں جا سکیں اور ان کی دیکھ بھال کر سکیں۔ اس وقت ہزاروں ایرانی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ادھر افریقی ممالک چاڈ نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور قطری سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ قطری سفارتکاروں کو دس روز میں ملک سے چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ چاڈکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطری ریاست کی جانب سے لیبیا سے چاڈ کو مسلسل عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کے بعد حکومت نے یہ انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے۔
قطر اور دیگر عرب ممالک کا بحران تاحال حل نہیں ہو سکا‘ بہرحال بعض ایسے اشارے بھی ہیں کہ یہ بحران بلاآخر طے ہو جائے گا‘ دیکھا جائے تو یہ بحران عرب اور دیگر مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کا نتیجہ ہے‘ بہتر یہی ہے کہ مسلم ممالک ہی اسے باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کر لیں کیونکہ اگر یہ بحران حل نہ ہوا تو اس کے عرب ممالک پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔