شادی کے اگلے روز دھنن جایا ہنی مون پر جانے کے بجائے کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
میزبان اسپنر نے 54 رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں . فوٹو : فائل

میزبان اسپنر نے 54 رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں . فوٹو : فائل

پالے کیلی: سری لنکن اسپنر دھنن جایا ڈی سلوا شادی کے ایک دن بعد ہنی مون پر جانے کے بجائے کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

دھنن جایا ڈی سلوا نے بھارت سے دوسرے ون ڈے میں حصہ لیا، اس مقابلے میں دھنن جایا نے کیریئر بیسٹ پرفارمنس دے کر میچ کے ہیرو کا اعزاز حاصل کیا، ان کی یہ کارکردگی دیکھنے کیلیے اہلیہ بھی گراؤنڈ میں موجود رہیں، میزبان اسپنر نے اس مقابلے میں 54 رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں، میچ سے 24 گھنٹے قبل انہوں نے اپنے ہوم ٹاؤن موراتوا میں بچپن کی دوست نتھالی تیاکشنی سے شادی کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی دھنن جایا کی پرفارمنس کوسراہا، انہوں نے اس مقابلے میں 3 گگلیز پر کیدار جادھیو، ویرات کوہلی اور لوکیش راہول کو پانچ گیندوں کے درمیان اپنا شکاربنایا تھا، ان کی پرفارمنس کی بدولت میزبان ٹیم ایک مرحلے میں یہ میچ جیتنے کی پوزیشن میں بھی آگئی تھی مگر ناکامی کا شکار ہونا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔