- امریکا روس سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے کے معاہدے کی توسیع پر رضامند
- تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا
- اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- جسٹس اطہر من اللہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
- چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت
- بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا، 8 ہلاک
- وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری میں اہم پیشرفت کا آغاز کردیا
- براڈ شیٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ نے عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کردیے
- ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا
- عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا
- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
- اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ
- دورۂ آسٹریلیا؛ نوجوان بھارتی ٹیم کا پستی سے بلندی کا سفر
- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
کیوی بورڈ کی بے رُخی؛ نیشام ایک لاکھ ڈالر سے محروم رہ گئے

پین خدشات جھٹک کرکھیلنے کیلیے تیار، تمیم نے شمولیت باعث فخر قرار دے دی۔ فوٹو : فائل
ویلنگٹن: کیوی بورڈ کی بے رخی نے جمی نیشام کو ایک لاکھ ڈالر سے محروم کردیا۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور کھلاڑیوں کے انتخاب کی ذمہ داری بھی نبھا رہے تھے۔ ان کی جمی نیشام کے ساتھ بات چیت اور ایک لاکھ ڈالر معاوضہ بھی طے ہوچکا تھا،مگر زیر معاہدہ کھلاڑی ہونے کی وجہ سے انھیں نیوزی لینڈ کرکٹ سے این اوسی درکار تھا،آل راؤنڈر کی درخواست 3ہفتے تک بورڈ کے پاس موجود رہی، بالآخر اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔
قواعد کے مطابق کھلاڑی کی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے بورڈ کو این او سی نہ دینے کا اختیار حاصل ہے،اب دیگر 6ملکوں سے تعلق رکھنے والے 14 کرکٹرز پر مشتمل ورلڈ الیون میں نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی گرانٹ ایلوئیٹ شامل ہیں جو سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل نہیں۔
اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ جمی نیشام ابتدائی فہرست میں شامل تھے لیکن اجازت نہ ملنے کی وجہ سے انھیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنا سکے۔دوسری جانب ٹیم میں شامل آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین کا کہنا ہے کہ اینڈی فلاور نے مجھ سے 3 ماہ قبل رابطہ کیا تھا،سیریز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ہاں نہیں کہہ سکا، بعد ازاں اس ٹور میں آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین کے کردار سے آگاہ کیا گیا تو راضی ہوگیا۔ ان کے تجربے اور صلاحیتوں پر اعتماد اور امید ہے کہ وہاں انتہائی سخت حفاظتی انتطامات ہونگے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ مجھ سمیت ساتھی کرکٹر جارج بیلی اس اہم ایونٹ کا حصہ بننے پر خوش ہیں، کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی کی بدولت کینگرو ٹیم میں واپسی کیلیے راہ ہموار کروں۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے کہاکہ ورلڈ الیون میں شمولیت باعث فخر ہے،ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملک ایک خاندان ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کسی کو تو مدد کرنا تھی،یہ پہلا قدم ہے،امید کرتا ہوں مثبت سمت میں پیش رفت جاری رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔