- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ورلڈ الیون کا دورہ؛ ہاکی لیجنڈز بھی پاکستان آئیں گے
لاہور: ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی شہرت کے حامل 5 غیر ملکی لیجنڈ پلیئرز کو بھی مہمان بنانے کا پلان بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان غیر ملکی لیجنڈ پلیئرز کا تعلق ہالینڈ، بھارت، آسٹریلیا، جرمنی سے ہے، کھلاڑیوں میں بوویلنڈر، بلوشر، دھن راج پلے، پال لیٹجن اور چارلز ورتھ شامل ہیں۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کے موقع پر پاکستان کے بھی 5 کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا جائیگا، ان پلیئرز میں خواجہ ذکا الدین، شہباز سینئر، منظور جونیئر، منظور الحسن، حسن سردار، اصلاح الدین صدیقی اور شہناز شیخ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ہاکی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور گولڈ میڈلز اور کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ورلڈ الیون ہاکی ٹیم 21 نومبر کی رات کراچی پہنچے گی اور شہر قائد میں ایک میچ کھیلنے کے بعد زندہ دلوں کے شہر لاہور پہنچے گی اور پاکستان کے 6 روزہ قیام کے بعد روانہ ہوگی۔ پی ایچ ایف کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے کے لیے باضابطہ دعوت دے گئی ہے، تمام پلیئرز نے گرین شرٹس کے دیس آنے کا گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔